2014ء کے دوران آئی پی ایل ہیلتھ کیئر کے منافع میں 13ملین روپے کا اضافہ

2014ء کے دوران آئی پی ایل ہیلتھ کیئر کے منافع میں 13ملین روپے کا اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) سال 2013ء کے مقابلہ میں گزشتہ کلینڈر سال 2014ء کے دوران آئی پی ایل ہیلتھ کیئر کے منافع میں 13ملین روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے کراچی سٹاک ایکسچینج کو بھیجی گئی کمپنی کی مالیاتی رپورٹس کے مطابق سال 2013ء کے دوران کمپنی کو 88 ملین روپے کا نفع حاصل ہوا تھا جبکہ گزشتہ سال 2014ء کے اختتام پر کمپنی کا منافع بڑھ کر 101 ملین روپے تک پہنچ گیا اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں سال 2014ء کے دوران کمپنی کے نفع میں 13ملین روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید : کامرس