پوٹھوہار کے علاقے میں زیتون، انگور، مالٹا، بادام، آڑو کے بیج اور پودوں کی فراہمی کاآغاز

پوٹھوہار کے علاقے میں زیتون، انگور، مالٹا، بادام، آڑو کے بیج اور پودوں کی ...

فیصل آباد( بیورورپورٹ) محکمہ زراعت پنجاب نے پوٹھوہار کے علاقے میں کاشتکاروں کوزمین اور موسم کے مطابق زیتون، انگور، مالٹا، بادام، آڑو وغیرہ کے بیج اور پودوں کی فراہمی کاآغاز کردیا ہے جبکہ کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملک کی خوردنی تیل کی ضرورت پوری کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر زیتون اور دیگر تیلدار اجناس کی کاشت میں اضافہ یقینی بنائیں تاکہ ہر سال 3ارب ڈالر کی لاگت سے خوردنی تیل کی درآمد سے نجات حاصل کی جاسکے۔ حکومتی ہدایات کی روشنی میں پوٹھوہار کے علاقوں کو زیتون اور انگور کے باغات کا مرکز بنانے کیلئے بھی بھرپور اقدامات جاری ہیں کیونکہ مذکورہ علاقہ کی آب و ہوا زیتون اور انگور کی نشوونما کیلئے نہایت موزوں ہے۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ علاقہ میں ڈرپ اریگیشن و منی ڈیم کے ذریعے زراعت کو نئی بلندیوں تک پہنچایاجائیگاتاکہ کثیر زرمبادلہ کی بچت ممکن اور علاقہ سبز انقلاب کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ انہوں نے بتایاکہ محکمہ زراعت پوٹھوہار ریجن سمیت بارانی علاقوں میں زراعت کی ترقی کیلئے 5ہزار منی ڈیمز تعمیر کرنے کامنصوبہ شروع کررہاہے جبکہ 89 ملین روپے کی لاگت سے بارانی علاقوں کی زرعی ترقی کیلئے بھی تمام ممکن سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں۔

مزید : کامرس