ایشیا کے بیشتر حصص بازاروں میں مندا

ایشیا کے بیشتر حصص بازاروں میں مندا

ہانگ کانگ (اے پی پی) ایشیا کے بیشتر حصص بازاروں میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا۔ یونان اور یورو زون کے درمیان مذاکرات پر جمود حصص سرگرمیوں پر چھایا رہا۔ سرمایہ کاروں نے خریداری کم کر دی جس کی وجہ سے ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.16 فیصد شنگھائی کا کمپوزٹ انڈکس 0.18 فیصد اور سیؤل کا کوپسی انڈکس 1.79 فیصد کی کمی کے ساتھ بند ہوئے۔

ٹوکیو سٹاک مارکیٹ عوامی تعطیل کی وجہ سے بند رہی۔ سڈنی کی سٹاک مارکیٹ بھی 0.21 فیصد گراوٹ میں رہی۔ ایشیائی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ہانگ کانگ میں اس کی فیوچر ٹریڈنگ 1222.90 ڈالر فی اونس میں ہوئی جو نیویارک ٹریڈ میں 1234.49 پر بند ہوئی تھی۔

مزید : کامرس