فیصل آبادچیمبر کا ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کاخیر مقدم

فیصل آبادچیمبر کا ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کاخیر مقدم

فیصل آباد( بیورورپورٹ) ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد کے صدر انجینئر رضوان اشرف نے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید دس روپے کمی کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے فوائد عام آدمی تک پہنچانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ مہنگائی کاشکار عوام کو بھی ریلیف مل سکے۔ پٹرولیم مصنوعات کے بعد دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی ہونی چاہیے۔

اور اس کی ابتداء حکومت کو بجلی و گیس کے ٹیرف میں کمی اور اپنے زیر انتظام اداروں کی اشیاء اور کرایوں میں کمی کرکے کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے عام منڈیوں میں بھی قیمتوں میں کمی کا رجحان پیدا ہوگا اور اس طرح اس کا براہ راست فائدہ عوام تک پہنچ سکے گاجس کا وعدہ انتخابات کے موقع پر عوام سے کیاگیا تھا۔

مزید : کامرس