فرنس آئل اور دھاتی سکریپ پر 5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی جائے‘ خواجہ ضرار کلیم

فرنس آئل اور دھاتی سکریپ پر 5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی جائے‘ خواجہ ضرار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فرنس آئل اور دھاتی سکریپ پر عائد 5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فرنس آئل پر عائد 5فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی سے لاگت میں اضافہ ہو گا اور خام مال سے تیار ہونے والی بے شمار پروڈکٹ قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دھاتی سکریپ کی درآمدپر چارج ہونے والی امپورٹ ٹریڈ پرائس کے ریٹ پوری دنیا میں کم ہو چکے ہیں لیکن پاکستان میں پرانا ریٹ ہی چارج کیا جا رہا ہے اس کو بھی کم کیا جائے کیونکہ ہمارے ملک میں بزنس کمیونٹی پہلے ہی زیادہ ٹیکس ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فرنس آئل ہر قسم کی انڈسٹری میں استعمال ہوتا ہے اس کی قیمت میں اضافے کے بعد تمام انڈسٹری میں خام مال سے تیار ہونے والی اشیاء کی لاگت میں اضافہ ہو گا جس کے منفی نتائج بر آمد ہو گے۔حکومت کو چاہئے کہ وہ فرنس آئل اور دھاتی سکریپ کی درآمد پر عائد ریکولیٹری ڈیوٹی کو فوری طور پر ختم کر دے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین دنوں سے ٹیکسٹائل ملیں گیس کی عدم دستیابی کے باعث بند ہیں جبکہ انرجی کے بحران کے نتیجہ میں پنجاب کی 50فیصد ٹیکسٹائل ملیں بند ہو گئیں ،اگر یہی صورتحال رہی تو کام کرنے والی باقی 50فیصد ملیں بھی بند ہو جائیں گی جس میں کام کرنے والے لاکھوں مزدور بے روزگار ہونگے۔حکومت تمام اقدامات عالمی مالیاتی اداروں کی ہدایت پرکر رہی ہے،ملک میں ٹیکس پر اضافہ تو بار بار کئے جاتا ہے لیکن کمی نہیں کی جاتی ہے۔ٹیکسٹائل اور دیگر انڈسٹری جو پہلے ہی گیس اور بجلی کے بحران کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہے اس کو مستحکم کرنے اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل بنانے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت ریگولیٹری ڈیوٹی کے فیصلے کو واپس لیں جو ملک کی معیشت کیلئے سود مند ثابت ہو گا۔

مزید :

کامرس -