خیبر ایجنسی ،جیٹ طیاروں کی بمباری ،7دہشت گرد ہلاک ،15زخمی ،7ٹھکانے تباہ

خیبر ایجنسی ،جیٹ طیاروں کی بمباری ،7دہشت گرد ہلاک ،15زخمی ،7ٹھکانے تباہ

 خیبرایجنسی(آن لائن ،اے این این)خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری ، 7دہشت ہلاک ،15زخمی، 7ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ دہشتگردوں کے مختلف ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 7دہشتگردی ہلاک جب کہ 15سے زائد زخمی ہو گئے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے کالعدم تنظیم لشکر اسلام اور کالعدم تحریک پاکستان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا بمباری میں دہشتگردوں کے 7ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول