پشاور ،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،450مساجد کے افغان پیش امام ملک بدر

پشاور ،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،450مساجد کے افغان پیش امام ملک بدر

 پشاور (خصوصی رپورٹ) پشاور کے محتلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے بعد چار سو سے زائد مساجد کے پیش امام کو افغانستان ڈی پورٹ کر دیا۔ ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق پشاور پولیس نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد شہر کے محتلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ہزاروں کی تعداد میں مشکوک افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے مشکوک افراد میں 450 پیش امام شامل ہیں جو کہ محتلف مساجد میں پیش امام کے فرائض سرانجام دے رہے تھے جن سے تحقیات مکمل کرنے کے بعد ان کو افغانستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق ان پیش امام کے خلاف کارروائی خفیہ ادروں کی رپورٹ کی بنا پر کی گئی۔ ان پیش اماموں کا تعلق افغانستان سے ہے

مزید : صفحہ اول