چودھری سرور کو تحریک انصاف میں شیڈو کا بینہ کی تشکیل کا ٹاسک دیدیا گیا

چودھری سرور کو تحریک انصاف میں شیڈو کا بینہ کی تشکیل کا ٹاسک دیدیا گیا

 لاہور(آن لائن) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو تحریک انصاف میں شیڈول کابینہ کی تشکیل کا ٹاسک دے دیا گیا۔ چوہدری محمد سرور نے یہ انکشاف اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔انٹرویو میں چوہدری سروری نے کہا کہ پارٹی میں شیڈول کابینہ تشکیل دینے کیلئے میں اپنی تمامتر کوششیں بروئے کار لاؤں گا اور ایک ایسی ٹیم تشکیل دوں گا جو نہ صرف موجودہ کابینہ کے محکموں کی خامیوں کی نشاندہی کرے گی بلکہ ایسے ماہر سیاستدانوں کی ٹیم عمل میں آئے گی جو اقتدار میں آکر ڈیپارٹمنٹس کی اصلاح بھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پارٹی امور چلانے کیلئے نوجوانوں کو تیار کرنا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ پارٹی عہدے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں پارٹی انتخابات کے ذریعے پارٹی عہدہ قبول کروں گا۔

مزید : صفحہ اول