’’ را ‘‘پشاور پر حملے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، محکمہ داخلہ کاقانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ

’’ را ‘‘پشاور پر حملے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، محکمہ داخلہ کاقانون نافذ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پشاور میں ایک ہوٹل پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ یہ انکشاف محکمہ داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے جاری مراسلے میں کیا ۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود را کے ایجنٹ پشاور میں واقع ایک بڑے ہوٹل پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا کہ ایجنٹ یہ حملہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی مدد سے کریں گے۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعلقہ ہوٹل کی سیکورٹی سخت کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -