تیز رفتار کار کی مو ٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون اورایک لڑکا زخمی

تیز رفتار کار کی مو ٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون اورایک لڑکا زخمی

لاہور(کر ائم سیل )نواں کوٹ کے علاقے میں تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 16 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈرائیور کار سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا بتایا گیا ہے کہ نواں کوٹ کے علاقے چوک یتیم خانہ میں ایک کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 35 سالہ حمیرا اور 16 سالہ اسامہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ کار سوار کار سمیت موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پرریسکیو عملے نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دہا۔

مزید : علاقائی