ٹاؤن شپ ، اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے گرد شکنجہ سخت کر دیاگیا

ٹاؤن شپ ، اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے گرد شکنجہ سخت کر دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) ڈی ایس پی ٹاؤن شپ عاطف حیات نے علاقہ کے اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے گرد شکنجہ سخت کر دیا، ٹاؤن شپ کے علاقہ میں جرائم کا گراف تیزی کے ساتھ نیچے آنے لگاجبکہ اشتہاریوں کے لیے زمین تنگ ہو گئی ۔اہل علاقہ کے مطابق ڈی ایس پی ٹاؤن شپ عاطف حیات نے علاقہ کے جرائم پیشہ افراد اور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے ان کے گرد شکنجہ سخت کر دیا ہے، علاقہ کے اشتہاری راشد مشتاق اور دیگر کو گرفتار کرنے کے لیے پلاننگ تیار کر لی ہے، کئی جرائم پیشہ افراد کو پکڑا جا چکا ہے جبکہ مفرور افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔اس حوالے سے پولیس کا متواتر گشت علاقہ کی گلیوں کوچوں میں بڑھا دیا گیا ہے جبکہ اہم شاہراہوں پر ناکے لگا کر جرائم پیشہ افراد کی روک تھام شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -