پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

 صفدرآباد (تحصیل رپورٹر) صفدر آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، بھاری مقدار میں منشیات اور مسروقہ مویشی برآمد ، ملزمان گرفتار ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی راؤ آصف زمان کی نگرانی میں ایس ایچ او محمد افتخارجوئیہ کی قیادت میں صفدرآباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ملزمان عنصر سے 1360گرام ، بلاول سے 110گرام جبکہ عارف ، سعید ، جبار سے تین عدد مسروقہ بھینسیں برآمد کر لی ہیں پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

مزید : علاقائی