غالب مارکیٹ ،نامعلوم شخض ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

غالب مارکیٹ ،نامعلوم شخض ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سیل )غالب مارکیٹ کے علاقے میں نامعلوم شخص ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکرہلاک ہو گیا ، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش قبضہ میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ غالب مارکیٹ کے علاقے پیپسی فیکٹری کے قریب نامعلوم شخص ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہلاک ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے بھجوا دیا۔

مزید :

علاقائی -