پی آئی اے کا سابق آفیسر نیم مردہ حالت میں مل گیا

پی آئی اے کا سابق آفیسر نیم مردہ حالت میں مل گیا

لاہور(کر ائم سیل ) ڈیفنس اے کے علاقے سے اغوا ہونے والا پی آئی اے کا سابق آفیسر گوجرانوالہ سے نیم مردہ حالت میں مل گیا ، 7 افراد مرزا یوسف کو گھر سے زبردستی اغوا کر کے گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئے تھے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ مرزا یوسف بیگ حال ہی میں پی آئی اے سے ریٹائر ہوا ہے ،اس نے پولیس کو بتایا کہ یاسین ، جہانزیب بخاری ، اعظم ،نجمی ، ظہیر احسن ، عثمان علی اور دو نامعلوم مسلح افراد اس کے گھرمیں داخل ہوئے اور اسے زبردستی اغوا کر کے گاڑی میں ڈال کر گوجرانوالہ کے قریب ایک ڈیرے پر لے گئے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایااور سادہ کاغذوں اور اشٹام پیپروں پر انگوٹھے اور سائن کروانے کے بعد ملزمان اس کو نیم مردہ حالت میں کھیال چوک پھینک کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے مرزا یوسف کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔

مزید : علاقائی