کویتی شہریوں نے بھی پاکستانیوں کی طرح جینے کا مزہ چکھ لیا

کویتی شہریوں نے بھی پاکستانیوں کی طرح جینے کا مزہ چکھ لیا

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) بدھ کے روز بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث کویت کی تمام عمارتوں، ہسپتالوں، سڑکوں پر نصب ٹریفک سگنل اور ائیرپورٹ کی بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی اور تقریباً سارا ملک ہی اندھیرے میں ڈوب گیا۔ کویت کی وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں موجود 5 پاور پلانٹس میں سے ایک فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا جس کے بعد بجلی کے نیٹ ورک کو بچانے کیلئے تمام پلانٹس کو بند کرنا پڑا اور پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا۔وزارت پانی و بجلی نے اپنے بیان میں کہا کہ خرابی کو جلد ہی ٹھیک کر لیا جائے گا اور بجلی بحال کر دی جائے گی تاہم اس سے متعلق کوئی بھی وقت دینے سے گریز کیا لیکن کئی گھنٹوں کے بریک ڈاؤن کے بعد بالآخر بجلی بحال کر دی گئی اور شہریوں نے سکھ کاسانس لیامائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر جاری تصاویر میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ کویت کے ائیرپورٹ، متعدد ہسپتال، سڑکوں پر لگی لائٹیں اور اشارے مکمل طور پر بند ہیں اور ہر طرف اندھیرے کا راج ہے جبکہ متعدد سڑکوں پر ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں جنہیں کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کویت اپنی زیادہ تر ضروریات تیل کی پیداوار کے ذریعے پوری کرتا ہے اور انڈسٹری حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں موجود 3 آئل ریفائنریز اس بلیک آؤٹ سے بچ گئی ہیں اور وہاں بجلی موجود ہے جس کے باعث تیل کی پیداوار بھی جاری ہے۔

مزید : صفحہ آخر