وزیراعلیٰ کی اسلام آباد میں سینیٹر سلیم سیف اللّٰہ کی رہائشگاہ آمد ،بیگم کلثو م سیف اللّٰہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور)پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اسلام آباد میں سینیٹر سلیم سیف اللہ خان کی رہائشگاہ پر گئے اور انہوں نے بیگم کلثوم سیف اللہ خان کے انتقال پر مرحومہ کے بیٹوں سینیٹر سلیم سیف اللہ ،ہمایوں سیف اللہ،آصف سیف اللہ اور اہل خانہ سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ نے بیگم کلثوم سیف اللہ خان مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔وزیراعلیٰ نے بیگم کلثوم سیف اللہ خان مرحومہ کی سیاسی وسماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔