بے حس حکمران اب اپنے اقتدار کو زیادہ دیر نہیں چلا سکتے، محمود الر شید

بے حس حکمران اب اپنے اقتدار کو زیادہ دیر نہیں چلا سکتے، محمود الر شید

لاہور(نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ بے حس حکمران اب اپنے اقتدار کو زیادہ دیر نہیں چلا سکتے حکمرانوں کو لوٹے ہوئے پیسے کا حساب دینا ہو گا ‘ موجودہ حکومت بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، ملک کا مزدور بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بے روز گار ہو چکا ہے ،ملک کی انڈسٹری لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تیزی سے بندہو رہی ہیں ،موجودہ حکمران ملک کو تباہی کے دہانے پر لے جاچکے ہیں ،حکمران جھوٹے وعدے کرکے عوام کو مزیدبے وقوف نہیں بناسکتے۔ اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمودالر شید نے کہا کہ دھاندلی سے آنے والی حکومت ا ب زیادہ دیر نہیں چل سکتی ،حکمران بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں عوام سے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار میں آنے والے حکمران اب عوام کا سامنا نہیں کرسکتے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے بجلی اور گیس کے بل بھی ادا نہیں کرسکتے مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے ،ہسپتالوں میں دوائیاں نہیں مل رہی غریب لوگ اپنا علاج معالج بھی نہیں کروا سکتے جو کہ انکا بنیادی حق ہے لوگوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم رکھا جارہا ہے اگر کوئی غریب آدمی مرجائے تو لوگوں کے پاس ان کے کفن دفن کے لیے بھی پیسے نہیں ہوتے مگر حکمرانوں کے کاروبار میں دن بدن بے شمار اضافہ ہو رہا ہے ہر شہری کی زبان پر حکمرانوں کی کرپشن کی داستانیں سنائی دیتی ہیں لوگ حکمرانوں کو بددعائیں دے رہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر