مذہبی جماعتیں دہشتگردی ، انتہاء پسندی کیخلاف آج ’’یوم مذمت‘‘ منائیں گی

مذہبی جماعتیں دہشتگردی ، انتہاء پسندی کیخلاف آج ’’یوم مذمت‘‘ منائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )دہشت گردی ، انتہاء پسندی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف مختلف مکاتب فکر کی جماعتیں یوم مذمت منائیں گیملک کی مختلف مذہبی جماعتیںآج بروز جمعتہ المبارک کو دہشت گردی ، انتہاء پسندی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ’’یوم مذمت‘‘ منائیں گی۔ تمام مکاتب فکر کی مساجد میں سانحہ پشاور، شکار پور اور کراچی میں ہونے والی قتل و غارت گری کے خلاف مذمتی قراردادیں اور پُر امن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف وحیدی اور علامہ جعفر سبحانی ، سنی اتحاد کونسل سواد اعظم کے صدر پیر سید محفوظ مشہدی ، جمعیت علماء پاکستان کے مولانا سردار محمد خان لغاری ، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا یوسف قصوری ، جمعیت علماء اسلام کے مولانا سید محمد یوسف شاہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ملک بھر کے علماء ، خطباء اور آئمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ پشاور ، شکار پور اور کراچی میں قتل کیے جانے والے علماء ، طلباء ، پروفیسرز ، ڈاکٹرز اور دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے دیگر واقعات کے خلاف خطبات جمعہ میں قرار دادمذمت منظور کریں اور خطبات جمعہ میں مسجد ، مدارس اور عوام کے امن کے لیے کردار ادا کرنے کی اہمیت کو بیان کریں۔ ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسلام ، امن ، سلامتی اور رواداری کا دین ہے اور علماء ، آئمہ اور خطباء پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسلام کے حقیقی پیغام کو پوری دنیا تک پہنچائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -