سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس،غیر رجسٹرڈ مدارس کو رجسٹرڈ کرنے ،کالعدم تنظیموں کے جھنڈے فوری اتارنے کافیصلہ

سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس،غیر رجسٹرڈ مدارس کو رجسٹرڈ کرنے ،کالعدم تنظیموں ...
سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس،غیر رجسٹرڈ مدارس کو رجسٹرڈ کرنے ،کالعدم تنظیموں کے جھنڈے فوری اتارنے کافیصلہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں این او سی کے بغیر کوئی بھی مدرسہ قائم کرنے اور غیر رجسٹرڈ مدارس کی فوری رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیاہے ۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلا س ہوا جس میں گورنر سندھ ،کورکمانڈر کراچی، آئی جی سندھ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سندھ بھر میں کالعدم تنظیموں کے جھنڈے اور بینرز فوری اتارنے اور وال چاکنگ مٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ نئے مدارس کے لئے این او سی لازمی قرار دئیے جانے کے لئے قانون سازی کی جائے گی اور این او سی کے بغیر کوئی نیا مدرسہ قائم نہیں کیا جاسکے گا۔ غیر رجسٹرڈ مدارس کی رجسٹریشن کا عمل فوری شروع کیا جائے گا ۔آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کمیٹی کو کرائے پر مکان دینے کے حوالے سے بریفنگ دی کہ شہر میں کرائے پر مکان حاصل کرنے والوں کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ ایجنٹ پندرہ دن میں کرائے پر دئیے گئے مکانات کا ریکارڈ پولیس کو جمع کرائیں گے۔ کرائے پر مکان دینے سے قبل تھانے میں اطلاع دینا ہو گی۔

مزید : قومی