10 سالہ بچے سے شادی پر رضا مند نہ ہونے پر لڑکی قتل

10 سالہ بچے سے شادی پر رضا مند نہ ہونے پر لڑکی قتل
10 سالہ بچے سے شادی پر رضا مند نہ ہونے پر لڑکی قتل

  


سید والا (ویب ڈیسک) 10 سالہ بچے سے شادی پر رضا مند نہ ہونے پر ماموں نے گولی مار کر سگی بھانچی کو قتل کرکے نعش دریائے راوی میں بہادی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں ہیبو کے بالا کے رہائشی ملزم انتظار احمد اپنے 10 سالہ نابالغ بیٹے کے لئے اپنی جواں سال بھانچی 22 سالہ نشاءبی بی کے رشتہ کا طلب گار تھا جبکہ نشاءنابالغ ماموں زاد سے شادی پر رضامند نہ تھی۔ جس کا ملزم کو شدید رنج تھا۔ چند روز قبل ملزم انتظار نے اپنی بھانجی نشاءکو دوائی دلانے کے بہانے ساتھ لیا۔ دریا کے کنارے لے جاکر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور نعش دریائے راوی میں بہادی، مقامی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف