چنیوٹ سے ملے قیمتی معدنی ذخائر کی تین سال میں پیداوار شروع ہوجائےگی

چنیوٹ سے ملے قیمتی معدنی ذخائر کی تین سال میں پیداوار شروع ہوجائےگی
چنیوٹ سے ملے قیمتی معدنی ذخائر کی تین سال میں پیداوار شروع ہوجائےگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمرمند مبارک نے کہا ہے کہ چنیوٹ سے معدنیات کا ملنا نہایت خوش آئند ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہاکہ ان ذخائر کا ملنا بہت قیمتی دریافت ہے، ذخائر سے پاکستانی معیشت بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چنیوٹ میں 28 کلو میٹر کے علاقے میں معدنیات تلاش کی گئیں جہاں سے لوہے کے ساتھ تانبے، چاندی اور سونے کے ذخائر ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذخائر کو نکالنے کے لئے زیرزمین ٹنل بنائی جائیں گی اور آئندہ تین سال میں پیداوار شروع ہو جائے گی۔

مزید :

لاہور -