حیات آباد دھماکہ، امامیہ رابطہ کونسل اور جعفریہ الائنس کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

حیات آباد دھماکہ، امامیہ رابطہ کونسل اور جعفریہ الائنس کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) امامیہ رابطہ کونسل اور جعفریہ الائنس نے پشاور خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کے خلاف 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امامیہ رابطہ کونسل اور جعفریہ الائنس کی جانب سے جاری بیان میں دھماکے کی مذمت کی گئی اور 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔ مجلس وحدت المسلمین نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور 3 روزہ سوگ کے اعلان کی حمایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماءکونسل نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں