پنجاب پولیس کا کارنامہ،چار سال کے بچے پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کر دیا،عدالت میں پیش

پنجاب پولیس کا کارنامہ،چار سال کے بچے پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کر دیا،عدالت میں ...
پنجاب پولیس کا کارنامہ،چار سال کے بچے پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کر دیا،عدالت میں پیش

  


ڈی جی خان (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈیرہ غازی خان میں پولیس کے جوانوں نے ڈکیتی کے مقدمے میں 4 سال کے بچے کو عدالت میں پیش کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں چار سالہ بچے کیخلاف ڈکیتی کا پرچہ درج کر دیاجسے پولیس نے عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے کمسن مجرم کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

 بچے کا والد کمسن مجرم کو کندھوں پر اٹھا کر عدالت میں لایا تو سبھی حیران رہ گئے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے بچے کو دیکھا تو پولیس کی سرزنش کی اور کہا چھوٹے بچے کب سے ڈکیتیاں کرنے لگے ہیں۔ عدالت نے فوری طور پر مقدمہ خارج کرنے کے احکامات بھی دیئے۔ بچے کے رشتہ دار بھی پولیس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور کمرہ عدالت کے باہر مظاہرہ کیا۔ ان کا مطالبہ تھا ڈکیتی کیس میں بچے کو ملوث کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مزید : ڈیرہ غازی خان