بڑی بہن کو طلاق دے کر چھوٹی سے شادی کرنے پر سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

بڑی بہن کو طلاق دے کر چھوٹی سے شادی کرنے پر سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل
 بڑی بہن کو طلاق دے کر چھوٹی سے شادی کرنے پر سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

  

لاہور (ویب ڈیسک) شمالی چھاﺅنی کے علاقے میں 4 سالوں نے بڑی بہن کو طلاق دے کر چھوٹی بہن سے شادی کرنے کی پاداش میں 50 سالہ بہنوئی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے جمع کروادی ہے۔ شمالی چھاﺅنی کے علاقے الطاف کالونی کے رہائشی گل دار خان نے منہاج، سرفراز، شاہ محمد اور عبدالحق کی بڑی بہن سے کچھ عرصہ قبل شادی کی تھی پہلی شادی کے چند سال بعد گل دار خان نے اپنی بیوی کی چھوٹی بہن اور سا لی سے دوسری شادی کرلی۔ مقتول کے دونوں بیویوں سے 5 بچے ہیں۔

مزید : جرم و انصاف