دو اوباشوں نے بچے سے زیادی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈکر دی

دو اوباشوں نے بچے سے زیادی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈکر دی
 دو اوباشوں نے بچے سے زیادی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈکر دی

  

گگو منڈی (ویب ڈیسک) دو اوباش لڑکوں کی 13 سالہ بچے سے زیادتی کرنے کے بعد ویڈیو انٹرنیٹ پر اپوڈ کر دی ہے۔ زیادتی کرنے والے دونوں لڑکے اپنے اپنے گھروں کو تالے لگا کر روپوش ہوگئے۔ انٹرنیٹ پر فلم اپ لوڈ کرنے والا مبینہ موبائل شاپ کا مالک بھی دکان کو تالا لگا کر غائب ہوگیا۔ چھ روز گزرنے کے باوجود پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 06-02-2015 بروز جمعہ کو قریب دو بجے دن ملک شاہد اور شکیل احمد ایک 13 سالہ بچے دانیال کو ریلوے کے کوارٹر میں لے گئے جہاں ملزمان نے باری باری دانیال سے زیادتی کی اور موبائل سے زیادتی کی فلم بھی بناتے رہے۔ اسی شام شکیل اپنے موبائل کارڈ میں گانے بھروانے کیلئے وسیم موبائل شاپ پر گیا تو مبینہ طور پر وسیم نے موبائل کارڈ سے فلم اپنے کمپیوٹر میں ڈاﺅن لوڈ کرلی۔ بعد ازاں وسیم نے 18 منٹ دورانیہ کی بچے سے زیادتی کی فلم انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردی۔ کمسن بچے سے زیادتی اور فلم بننے پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، مقامی مذہبی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھناﺅنی حرکت میں ملوث ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے۔

مزید : جرم و انصاف