جمعدار کہنے پر برا نہیں منایا: رحمن ملک
کراچی (این این آئی) پاکستانی پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا میرے چھوٹے بھائی ہیں اگر انہوں نے مجھے جمعدار کہا ہے تو کوئی بات نہیں، جمعدار بھی انسان ہوتے ہیں۔ وہ جمعرات کو الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے۔ عبدالرحمن ملک نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شامل کرنے کے لئے دو کمیٹیاں کام کررہی ہیں دونوں جو بھی طے کریں گی اس پر عمل ہوگا۔