ہر پرواز پر مجبور لڑکیاں گلف ایکسپورٹ ہورہی ہیں: شیخ علاﺅ الدین

ہر پرواز پر مجبور لڑکیاں گلف ایکسپورٹ ہورہی ہیں: شیخ علاﺅ الدین
ہر پرواز پر مجبور لڑکیاں گلف ایکسپورٹ ہورہی ہیں: شیخ علاﺅ الدین

  

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں حکومتی رکن شیخ علاﺅالدین نے انکشاف کیا کہ لاہور کے ایئرپورٹ سے گلف جانے والی ہر فلائٹ سے مجبور نوجوان لڑکیوں کو عیاشی کیلئے ایکسپورٹ کیا جارہا ہے۔ چار روز قبل ایئرپورٹ پر گلف جانے والی فلائٹ کے ذریعے سفر کرنیوالی دو خواتین کو پکڑا گیا جنہوں نے ایف آئی اے حکام کو بتایا کہ انہیں دبئی ایکسپورٹ کیا جارہا تھا۔ ایئرپورٹ پر اس گناﺅنے کام کو روکنے کیلئے کوئی مانیٹرنگ نہیں کی جارہی۔ مافیا کھلے عام کام کررہے ہیں۔ محکمہ سماجی بہبود کیا کررہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ان کی تجویز تھی کہ جن لڑکیوں کی عمر 35 سال سے زائد ہوچکی ہے اور ان کی شادی نہیں ہورہی انہیں ملازمت دی جائے تاکہ وہ باعزت زندگی بسر کرسکیں۔ ہمیں ایسے اقدامات کا سدباب کرنا چاہیے۔ حکومتی رکن نے مطالبہ کیا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں وہ بتائیں گے کہ یہ دھندہ کیسے ہورہا ہے۔

مزید : لاہور