پشاور امام بارگاہ دھماکہ ، وزیر اعلیٰ نے مالی امداد کا اعلان کر دیا

پشاور امام بارگاہ دھماکہ ، وزیر اعلیٰ نے مالی امداد کا اعلان کر دیا
پشاور امام بارگاہ دھماکہ ، وزیر اعلیٰ نے مالی امداد کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امام بارگاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کے شہداءکے لیے صوبائی حکومت نے معاوضہ کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق آج پشاور میں نماز جمعہ کے وقت امام بارگاہ میں خود کش دھماکہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے حکومت کی جانب سے شہداءپیکج کے تحت مالی امداد کرنے کا اعلان کیا ہے.

پشاور حملہ،دہشت گرد دیوار پھلانگ کر امام بارگاہ میں داخل ہوئے :ناصر دارنی

جبکہ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو بھی بہترین علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت زخمیوں کے علاج پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی رکاوٹ نہ آ سکے۔تاہم ابھی وزیر اعلیٰ کی جانب سے یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ شہداءکے لواحقین کو کتنا معاوضہ دیا جائے گا۔