وفاق اور صوبے میں تضاد اچھی بات نہیں ،وزیراعظم کی نمائندگی کیلئے پشاور آیا ہوں :عبدالقادر بلوچ

وفاق اور صوبے میں تضاد اچھی بات نہیں ،وزیراعظم کی نمائندگی کیلئے پشاور آیا ...
وفاق اور صوبے میں تضاد اچھی بات نہیں ،وزیراعظم کی نمائندگی کیلئے پشاور آیا ہوں :عبدالقادر بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھاکہ دہشتگردی کے مقابلے کیلئے سب کو اکٹھا ہونا ہوگاایسی صورت میں وفاق اور صوبے میں تضاد کوئی اچھی بات نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق پشاور امام بارگاہ کے موقع پر وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کاکہنا تھا کہ میں وزیر اعظم کی نمائندگی کیلئے پشاور آیا ہوںاور دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا ،پشاورسانحے پر ان کاکہنا تھا کہ پشاور میں دھماکہ ایف سی کے دستوں میں کمی کی وجہ سے ہوا اور دہشتگردوں کا افغان سرحد عبور کر کے آنااچھا تاثر نہیں دیتا اس لیے صوبے کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ہوگا تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آسکے۔

پشاور امام بارگاہ دھماکہ ، وزیر اعلیٰ نے مالی امداد کا اعلان کر دیا

مزید :

قومی -اہم خبریں -