پاکستان کو کمزور سمجھنا غلطی ہو گی، وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں: سچن ٹنڈولکر

پاکستان کو کمزور سمجھنا غلطی ہو گی، وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں: سچن ٹنڈولکر
پاکستان کو کمزور سمجھنا غلطی ہو گی، وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں: سچن ٹنڈولکر
کیپشن: sachin-tendulkar

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم کوکمزور سمجھنا غلطی ہو گی، گرین شرٹس کچھ بھی کرنے اور کسی بھی ٹیم کو چِت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈولکر نے پاکستان اور بھارت کے میچ کو فائنل سے بھی بڑا معرکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں کے مابین میچ ہمیشہ دباﺅ سے بھرپور ہوتے ہیں جن میں وہی ٹیم کامیاب ہوتی ہے جو اس دباو¿ کو برداشت کر لیتی ہے۔
انہوں نے بھارتی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرے، گرین شرٹس کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کسی بھی ٹیم کو کبھی بھی اور کہیں بھی زیر کرسکتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں اتوار کو آسٹریلین شہر ایڈیلیڈ میں مدمقابل ہوں گے اور دنیا بھر کے شائقین ایونٹ کے خاص ترین میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -