ممبئی حملہ کیس ، ذکی الرحمان لکھوی مزید ایک ماہ کے لیے نظر بند

ممبئی حملہ کیس ، ذکی الرحمان لکھوی مزید ایک ماہ کے لیے نظر بند
ممبئی حملہ کیس ، ذکی الرحمان لکھوی مزید ایک ماہ کے لیے نظر بند

  


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ممبئی حملوں میں ملوث ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی میں ایک ماہ کے لیے مزید نظر بند کر نے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ممبئی حملہ کیس میں نظر بند ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی میں ایک ماہ تک مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نقص امن کے پیش نظر تھری ایم پی او کے تحت ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی میں توسیع کی گئی ہے جبکہ قائم مقام ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جیل حکام کو تحریری احکامات بھی موصول ہو گئے ہیں۔

پشاور میں 2 ماہ میں دوسرا بڑا حملہ ہوا ، کاروائی ضرب عضب میں دہشت گردوں کی ناکامی کا ثبوت ہے : گورنر خیبر پختونخواہ

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں