بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پاکستان کو توڑنے کی سازش کر رہی ہے:پرویز مشرف

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پاکستان کو توڑنے کی سازش کر رہی ہے:پرویز مشرف
بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پاکستان کو توڑنے کی سازش کر رہی ہے:پرویز مشرف

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کاکہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان کو توڑنے کی سازش کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف نے برطانوی اخبار گارڈین کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں بد امنی پیدا کرنے کیلئے دہشتگردوں کی مدد کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حامد کرزئی نے پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے اور پاکستان کو ہر محاز پر نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔پرویز مشرف کاکہنا تھا کہ اشرف غنی اچھے حکمران ثابت ہو نگے کیونکہ انہوں نے آتے ہی افغانستان مین بھارت کا اثررسوخ ختم کیا اور ان سے ہتھیاروں کی ڈیل بھی ختم کردی ،وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات میں توازن پیدا کرناچاہتے ہیںاس لیے پاکستان ان پر یقین کر سکتا ہے کیونکہ وہ دہشتگردی کو ختم کرنے میں سنجیدہ نظر آتے ہیں ۔

ممبئی حملہ کیس ، ذکی الرحمان لکھوی مزید ایک ماہ کے لیے نظر بند

مزید : قومی /اہم خبریں