عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ، 2015 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ، 2015 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ، 2015 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت غیر متوقع اضافے کے بعد 40-60 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے تیل کی قیمتیں تنزلی کا شکار تھیں اور چھ سال پرانی سطح تک پہنچنے کے بعد قیمت میں گزشتہ ہفتے سے غیر متوقع اضافہ شروع ہو گیا ہے۔ آج بھی تیل کی قیمت میں 1.12 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمتیں رواں سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت تیل کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے اور ریفائننگ کرنے والی کمپنیاں بھی مسلسل رقوم کی فراہمی یقینی بنائے ہوئے ہیں ، اگر یہی صورتحال جاری رہی تو تیل کی قیمتیں اسی طرح بڑھتی رہیں گی۔ تیل کی قیمت میں اضافے کا فائدے براہ راست تیل پیدا کرنے والے ممالک کی معیشت کو پہنچے گا۔ واضح رہے تیل کی قیمتیں 45ڈالر فی بیرل کی سطح تک گر چکی تھیں جس کے باعث تیل پیدا کرنے والے ممالک کی معیشت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

حکومت رجوعہ میں ذخائر دریافت کرنے والی کمپنی کے ساتھ ”ہاتھ“ کر گئی

مزید :

بزنس -