مغربی ممالک میں مہینے کی 13 تاریخ کو آنے والے جمعہ کو منحوس کیوں سمجھا جاتا ہے ؟ دلچسپ معلومات

مغربی ممالک میں مہینے کی 13 تاریخ کو آنے والے جمعہ کو منحوس کیوں سمجھا جاتا ہے ...
مغربی ممالک میں مہینے کی 13 تاریخ کو آنے والے جمعہ کو منحوس کیوں سمجھا جاتا ہے ؟ دلچسپ معلومات

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) جس طرح مشرقی معاشروں میں طرح طرح کے توہمات پائے جاتے ہیں اسی طرح مغرب میں بھی ان کی کمی نہیں ہے اور ان میں سے ایک اہم ترین بلیک فرائیڈے کہلاتا ہے۔ بلیک فرائیڈے کو منحوس ترین دنوں میں شمار کیا جاتا ہے اور اکثر لوگ اس دن پر اپنے اہم کاموں کو کرنے کی بجائے انہیں ملتوی کرنا ہی بہتر خیال کرتے ہیں۔ اگرچہ اس دن کو منحوس جاننے کی کوئی سائنسی تاریخ تو موجود نہیں ہے البتہ مورخین کا خیال ہے کہ انیسویں صدی سے پہلے بھی اس کا تصور پایا جاتا تھاجو کہ وقت گزرنے کے ساتھ مزید گہرا ہوتا گیا۔ اگر جمعہ کا دن 13 تاریخ کو آجائے تو اسے بلیک فرائیڈے قرار دیا جاتا ہے اور اس کا ایک سائنسی نام بھی ہے جسے Triskadekphobia کہا جاتا ہے۔

حکومت نے خواتین کے میک اپ کے سامان سمیت 314اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی

دراصل جمعہ کا دن اور 13 تاریخ عیسائی مذہب کی ایک کہانی کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو صلیب پر چڑھائے جانے کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے اور مورخین کے مطابق یہی بے بنیاد کہانی اس دن کو منحوس قرار دینے کی وجہ بنی ہے۔ اس کہانی کے مطابق جمعرات کے روز حضرت عسیٰ علیہ السلام کے آخری کھانے ”لاسٹ سپر“ میں 13 افراد نے شرکت کی اور اگلا دن جمعہ کا تھا جس پر اس کہانی کے مطابق انہیں صلیب پر چڑھایا گیا اور یوں عدد 13 اور جمعہ کے دن کو انتہائی منفی رنگ دیا گیا۔

ایک رائے یہ بھی پائی جاتی ہے کہ علم ہندسہ کے مطابق عدد 12 تکمیل کی علامت ہے یعنی اکثر مظاہر فطرت 12 مرحلوں میں مکمل ہوجاتے ہیں، مثلاً ایک سال 12 ماہ میں مکمل ہوجاتا ہے، گھڑی کا چکر 12 گھنٹوں میں مکمل ہوجاتا ہے، قدیم یونانی لوک داستانوں میں اولمپس کے 12 خدا تھے، اسرائیل کے 12 قبائل تھے، برجوں کی تعداد 12 ہے اور چینی بدھ مت میں جنموں کی تعداد 12 ہے۔ ان سب مظاہر کے 12 مرحلوں میں مکمل ہونے کی وجہ سے عدد 13 کو حد سے تجاوز سمجھا جاتا ہے اور اسے خطرے اور نحوست کا باعث قرار دیا جاتا ہے۔

ہسپانوی اور یونانی تہذیب میں 13تاریخ کو آنے والی جمعرات کو منحوس سمجھا جاتا ہے جبکہ اطالوی تہذیب میں 17 تاریخ کو آنے والے جمعے کو منحوس سمجھا جاتا ہے، جبکہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی دن یا کوئی بھی تاریخ منحوس نہیں ہوتی بلکہ اس طرح کے نظریات محض جہالت کا شاخسانہ ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس