ایمرجنسی کی حالت میں پیشاب روک کر رکھنے کے طریقے

ایمرجنسی کی حالت میں پیشاب روک کر رکھنے کے طریقے
ایمرجنسی کی حالت میں پیشاب روک کر رکھنے کے طریقے

  


برمنگھم (نیوز ڈیسک) بعض اوقات کسی اہم میٹنگ کے دوران، سفر کے دوران یا شاپنگ کے دوران آپ کو پیشاب کی حاجت ہوسکتی ہے اور اس صورت میں اگر یہ حاجت رفع کرنے کے لئے فوری جگہ یا وقت دستیاب نہ ہو تو سوائے اسے روکنے کے کوئی چارہ نہیں رہتا۔ عموماً لوگ اسے روکنے کے لئے جو طریقے اپناتے ہیں وہ یا تو کامیاب نہیں ہوتے یا نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ اس حاجت کو کامیاب طریقے سے ملتوی کرنے کے لئے مندرجہ ذیل اہم ترین باتیں نہایت مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

آن لائن محبت میں کس طرح کے ناموں والے لوگ زیادہ کامیاب ہوتے ہیں؟

-1 صرف مثانے کے پٹھوں کو دباﺅ ڈال کر سکیڑےں جبکہ باقی جسم پر دباﺅ نہ ڈالیں تاکہ آپ کی توانائی ضائع نہ ہو اور باقی جسم کے پٹھے پرسکون رہیں۔

-2 عموماً لوگ اس حالت میں اپنی ٹانگوںکو ایک دوسرے کے قریب لاکر رانوں کو باہم دبانے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ اصل میں یہ زیادہ مسئلے کا باعث بنتا ہے کیونکہ اس صورت میں مثانے پر دباﺅ بڑھ جاتا ہے۔ ٹانگوں کے درمیان فاصلہ نارمل رکھ کر بیٹھیں یا کھڑے ہوں اور صرف مثانے کے پٹھوں کو پیشاب روکنے کے لئے استعمال کریں۔

-3 اگر آپ بیٹھیں ہیں تو اپنی پشت کو سیدھا رکھیے کیونکہ جھک کر بیٹھنے یا نیم دراز ہونے سے بھی مثانے پر دباﺅ بڑھے گا اور آپ کو حاجت زیادہ محسوس ہوگی۔

-4 جب شدید حاجت محسوس ہورہی ہو تو بے تابی سے ادھر اُدھر حرکت کرنے یا جسم کو ہلانے سے پرہیز کریں۔ آپ جس قدر ساکت رہیں گے اسی قدر زیادہ اچھے طریقے سے اور زیادہ وقت کے لئے حاجت پر قابو پاسکیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس