نوازشریف کاحشر الطاف حسین جیسا ہونا چاہیے:نعیم الحق 

نوازشریف کاحشر الطاف حسین جیسا ہونا چاہیے:نعیم الحق 

اسلام آبادڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کاحشر الطاف حسین جیسا ہونا چاہیے۔

نجی ٹی وی ’’ اے آر وائے ‘‘ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حوصلہ افزا ہے، ن لیگ کی جڑیں 40سال پرانی ہیں جو وقت کیساتھ ساتھ کمزور ہوتی چلی جائیں گی بہت سے عوامل ایسے ہیں جو منظر عام پر نہیں آئے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قوم سے جتنے جھوٹ بولے ہیں وہ تمام تر ابھی منظر عام پر نہیں آئے جبکہ نوا زشریف کاحشر الطاف حسین جیسا ہونا چاہیے کیونکہ وہ پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...