گائے نے بچے کو جنم دے دیا، لیکن یہ بچھڑا نہ تھا بلکہ۔۔۔ حاملہ گائے کے جسم سے ایسا جانور نکل آیا کہ پوری دنیا سے لوگ دیکھنے کے لئے جمع ہونے لگے

گائے نے بچے کو جنم دے دیا، لیکن یہ بچھڑا نہ تھا بلکہ۔۔۔ حاملہ گائے کے جسم سے ...
گائے نے بچے کو جنم دے دیا، لیکن یہ بچھڑا نہ تھا بلکہ۔۔۔ حاملہ گائے کے جسم سے ایسا جانور نکل آیا کہ پوری دنیا سے لوگ دیکھنے کے لئے جمع ہونے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)گائے کا بچہ بچھڑا ہو گا یا بچھڑی، کچھ اور تو ممکن نہیں؟ یقیناً آپ بھی کہیں گے کہ یہ کیسا احمقانہ سوال ہے، لیکن ذرا ٹھہریے، پہلے انڈونیشیا کے اس کسان کی بات تو سن لیجئے۔ یہ صاحب ریمین نگاڈو ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی گائے نے ایک کچھوے کو جنم دیا ہے۔ صرف نگاڈو ہی نہیں بلکہ اس کا سارا گاؤں کہہ رہا ہے کہ یہ واقعہ پیش آچکا ہے، اور جناب دور، دور سے دنیا اس عجوبے کو دیکھنے کے لئے اس کسان کے گھر پہنچ رہی ہے۔
نیوز ویب سائٹ ڈیلی سٹار کے مطابق نگاڈو نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کی گائے نے ایک صحت مند بچھڑے کو جنم دیا تو وہ بہت خوش ہوئے لیکن کچھ دیر بعد یہ دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے کہ ان کی گائے نے ایک کچھوے کو بھی جنم دے ڈالا۔نگاڈو نے اس واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ’’بچھڑے کی پیدائش کے چند منٹ بعد گائے کی جسم سے ایک کچھوا باہر آگیا۔ مجھے تو یہ منظر دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا لیکن سچ تو یہی ہے کہ میرے سامنے ایسا ہی ہوا ہے۔ جب سے یہ واقعہ ہوا ہے میرے گھر میں تو ایک میلا لگا ہوا ہے۔ ہر کوئی اس کچھوے کو دیکھنے آ رہا ہے۔ یہ خبر عام ہونے پر کچھ سرکاری اہلکار بھی میرے گھر آئے تھے۔ انہوں نے میری گائے اور اس کچھوے کا معائنہ کیا، لیکن پھر وہ مجھے کچھ بتائے بغیر ہی چلے گئے۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -