کماد کی کاشت کیلئے صحت مند بیج کا انتخاب کریں،زرعی ماہرین
قصور(یوا ین پی)پنجاب بھرمیں کمادکی بہاریہ کاشت کاآغازہوگیاہے جبکہ محکمہ زراعت نے زمینداروں‘ کاشتکاروں‘کسانوں کو بیج کے انتخاب میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار کماد کے بیج کا انتخاب ایسے کھیتوں سے کریں جو صحتمند ‘ ہر قسم کی بیماری سے پاک اور کورے سے متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بیج کاٹنے سے پہلے گنے کی آنکھوں کا اچھی طرح معائنہ ‘انکے صحتمند ہونے کی تصدیق کی جائے ۔
اوربیج کیلئے کاٹے گئے ٹکڑوں پر کم ازکم دو سے تین آنکھیں ضرورہونی چاہئیں۔