سٹاک مارکیٹ ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندا انڈیکس میں 294پوائنٹس کی کمی

سٹاک مارکیٹ ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندا انڈیکس میں 294پوائنٹس کی کمی

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی43800، 43700 اور 43600 کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں48ارب 98 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت4.57 فیصد کم جبکہ 60.22 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، اسٹیل آٹو، سیمنٹ اور دیگر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس کی 43900 حد بھی بحال ہوگئی تاہم فروخت کے دباؤ، پرافٹ ٹیکنگ اور مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے حصص فروخت کرنے کے سسب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 43462 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 293.72 پوائنٹس کمی سے 43515.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر352کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے124 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،212کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں48 ارب 98 کروڑ41لاکھ68ہزار31روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 90کھرب50ارب 34کروڑ98 لاکھ80 ہزار178روپے ہوگئی۔ پیر کو 21کروڑ53لاکھ 19ہزار500شیئرزکاکاروبار ہواجوجمعہ کے مقابلے میں 1کروڑ3لاکھ 12ہزار390شیئرزکم ہیں۔ قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے شفاء انٹرنیشنل اسپتال کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت14.78روپے اضافے سے310.66 روپے اوربلسڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت14.43روپے اضافے سے306.32 روپے ہوگئی۔ نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت101.00 روپے کمی سے7400.00روپے جبکہ یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت87.50 روپے کمی سے8300.00 روپے ہوگئی۔ پیرکو اے زی گارڈنائن کی سرگرمیاں3کروڑ42لاکھ57ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں ، جس کے شیئرزکی قیمت1.23 روپے کمی سے 17.88روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں 1کروڑ21لاکھ59ہزار شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت73پیسے اضافے سے39.13روپے پربندہوئی۔ پیر کو کے ایس ای 30انڈیکس207.95 پوائنٹس کمی سے21688.13 پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس 144.84 پوائنٹس کمی سے 73823.25 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس176.24پوائنٹس کمی سے31479.92 پوائنٹس پر بندہوا۔

مزید : کامرس /رائے

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...