لیسکو کے 11عہدوں پر نئے افسر تعینات کر دئے گئے

لیسکو کے 11عہدوں پر نئے افسر تعینات کر دئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کے گیارہ افسران کی لیسکو ریجن کے مختلف سرکلز میں پوسٹنگ کردی گئی۔ لیسکو کے ترجمان کے مطابق شعبہ ایچ آر کی جانب سے لیسکو کے موجودہ اور دیگر کمپنیوں سے ٹرانسفر ہوکر آنے والے افسران کی مختلف عہدوں پر تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ای نارتھ سرکل احمد فواد کو منیجر کنسٹرکشن سرکل ، عطرت حسین ایس ای نارتھ سرکل ، محمد نعیم ایس ای سینٹرل سرکل، اللہ یار خان ایس ای اوکاڑہ، رانا اشتیاق احمد ایس ای جی ایس او ، نور احمد سومرومنیجر ایس اینڈ آئی ، مشتاق علی قمر منیجر انوائرنمنٹ اینڈ سوشل (پی ایم یو) جہانگیر خان آفریدی منیجر سیفٹی اور محمد ریاض کو منیجر ایم اینڈ ایس لیسکو تعینات کردیا گیا ہے۔جبکہ ایس ای اوکاڑہ محمد فاروق کو ہیڈ آفس اٹیچ کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی منیجر ٹیکنیکل قصور محمد امین کو تاحکم ثانی ایس ای قصور سرکل کی ذمہ داری تفویض کردی گئیں ہیں۔

مزید :

کامرس -رائے -