پاکستان سٹینڈرڈزاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا آپریشن‘6کمپنیوں پرپابندی

پاکستان سٹینڈرڈزاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا آپریشن‘6کمپنیوں پرپابندی

لاہور(پ ر)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کی ہدایت پر پاکستان سٹینڈرڈزاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے( PSQCA)غیر قانونی کمپنیوں کیخلاف آپریشن تیز کر دیا۔پی ایس کیو سی اے کی سپیشل ٹاسک فورس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر6غیر معیاری اور غیر قانونی واٹر برانڈسیل کردئیے۔تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ‘ رانا تنویر حسین کی طرف سے غیر قانونی کمپنیوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کے حکم کے بعد ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے انجینئر خالد صدیق کی خصوصی ہدایات پر PSQCAکی سپیشل ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں کوٹ لکھپت، قینچی، اتفاق روڈ اور اقبال ٹاؤن میں انسپیکشن کے دوران پانی کی 6مزید غیر قانونی کمپنیوں پر پابندی لگا دی اور ان کے گوداموں میں موجود پانی کی تیار بوتلوں کابھاری سٹاک موقع پر ضائع کردیا۔پریمئم کئیر واٹر پلانٹ، ایکوافر واٹرپلانٹ، اٹلانٹس واٹرپلانٹ،کرسٹل کئیر واٹر پلانٹ، کشمیر واٹر پلانٹ اور لاہور واٹر پلانٹ کو پی ایس کیو سی اے کا لائسنس نہ ہونے کی بناء پر فوری طور پر سیل کر دیا گیا ۔ ڈی جی خالد صدیق کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری کھانے پینے والی اشیاء کی تیاری کو روکنے اور عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کارروائی جاری رکھی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو مختلف مارکیٹوں میں جا کر اشیاء کو چیک کریں گی۔

انہوں نے کہا پی ایس کیو سی اے کے لائسنس کے بغیر کام کرنیوالی کمپنیوں کیلئے مارکیٹ میں کوئی جگہ نہیں۔اورلائسنس کے بغیر پاکستان سٹینڈرڈکا لوگو (پی ایس مارک)استعمال کرنا ایک جرم ہے جس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ دکاندار حضرات بھی غیر معیاری اور غیر قانونی برانڈ کی فروخت نہ کریں ورنہ سٹاک قبضے میں لیکر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ پی ایس کیو سی اے شہر بھر میں جاری آپریشن کے دوران اب تک پچھلے ایک ہفتہ کے دوران 10مزید پانی کے یونٹ سیل کر چکی ہے۔

مزید : کامرس /رائے

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...