کاشتکاروں کوبینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرنے کی ہدایت

کاشتکاروں کوبینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرنے کی ہدایت

قصور(اے پی پی )محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کردیں کیونکہ موجودہ وقت بینگن کی کاشت اور اس کی پنیری کی کھیتوں میں منتقلی کے لئے بہترین وقت ہے۔ محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ نومبر کاشتہ فصل کی پنیری 10فروری کے بعد کھیت میں منتقل کرنے سے کہرکا خطرہ نہیں رہتاہے۔ انہوں نے کہا کہ بینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرنے سے چند روز قبل اراضی کو پانی کی فراہمی روک دی جائے تاکہ پودے سخت جان ہوسکیں۔

مزید : کامرس /رائے