بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(اکنامک رپورٹر)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں پیر کو اضافے کارجحان رہا، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھاگیا۔آل کراچی صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالر کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1316ڈالر سے بڑھ کر1321 ڈالرہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے اور 10گرام سونے کی قیمت میں257روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت55600روپے سے بڑھ55900روپے کر اور10گرام سونے کی قیمت47657روپے سے بڑھ کر47914روپے ہوگئی۔

پیر کوفی تولہ چاندی کی قیمت 800روپے پرمستحکم رہی۔

مزید : کامرس /رائے

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...