ترک کمپنی پاکستان میں 150 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

ترک کمپنی پاکستان میں 150 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

لاہور (پ ر) ترکی کی تین بلین ڈالر سالانہ ٹرن اوور والی کمپنی ایف ایم سی جی ’’حیات گروپ‘‘ پاکستان میں مولفکس کے ساتھ اپنے ڈائی پرز کا بزنس متعارف کروا رہا ہے۔ ہائی جین کی مختلف کیٹیگریزپاپیا(Papia)، فیملیا (Familia)جبکہ ٹشوز کی کیٹیگریز میں( ٹوائیلٹ پیپر ، پیپر ٹاور، فیشل ٹشو) شامل ہیں۔حیات کمیا(Kimya) پرامید ہیں کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کی چھٹی ابھرتی ہوئی پاکستان کی مارکیٹ میں بہت طاقت ہے اور کئی دہائیوں سے ترکی کے ساتھ تعلقات بھی بہت مضبوط ہیں۔کمپنی دنیا کی پانچویں بڑی بچوں کے ڈائیپرز بنانے والی کمپنی ہے اس کے ساتھ ساتھ مڈل ایسٹ ، ایسٹرن یورپ اور افریقہ کی بڑی ٹشو بنانے والی کمپنی بھی ہے جو اپنی ہائی کوالٹی بہترین پرفارمنس والی پراڈکٹس کو فروری میں پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروا رہی ہے۔ کمپنی پرامید ہے کہ وہ جلد مستقبل میں یہاں 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ملٹی نیشنل کمپنی کا ہیڈ کوارٹر ترکی میں ہے جبکہ دنیا بھر میں اس کی نو سب سڈریز ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ حیات کمیا (Kimya) ورائٹی کی پراڈکٹس تیار کرتے ہیں جن کا شمار انتہائی اعلیٰ کوالٹی میں ہوتا ہے جن میں مولفکس(Molfix)، پاپیا(Papia) اور فملیا(Familia) جو ترکی ، ایران، روس، نائیجریا، مصر اور مراکو میں برانڈ لیڈر ہیں۔ اس کے علاوہ حیات کمیا کا آسٹریلیا، مڈغاسکر، ڈومین ری پبلک، یمن میں مضبوط نیٹ ورک بھی موجود ہے۔ حیات کی پراڈکٹس 100 ممالک کے لاکھوں لوگوں تک پہنچتی ہیں۔حیات کمیا (Kimya) کے سی ای او مسٹر ایم اے کگلی(M.A. Kigili) کا کہنا ہے کہ پاکستان حیات کیلئے بہت قدر رکھتا ہے، کیونکہ دونوں ملکوں کا تاریخی بردرانہ ساتھ ہے۔ حیات کمیا (Kimya) کو پاکستان پر بہت زیادہ اعتماد ہے، اس یلیے ہم اپنی ابتدائی انواسٹمنٹ کر رہے ہیں جبکہ ہمارا پراجیکٹ جاری رہے گا ۔

اور ہم 150 ملین امریکی ڈالر کی انوسٹمنٹ کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دنیا بھر میں اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہر ایک کو کوالٹی کی پراڈکٹس تک رسائی حاصل ہونی چاہئے۔ اسی وجہ سے حیات ترکی سے اپنی کوالٹی کی پراڈکٹس یہاں لایا ہے۔ ترکی سے پاکستان ہماری ترقی آپسی اعتماد سے ہے۔ جو ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی اور لاکھوں کی تعداد میں دنیا بھر کے کسٹمرز کا ہم پر اعتماد ہے ۔ ہم پاکستان کے ذریعے ساؤتھ ایشیا میں اپنا بزنس اور بڑھائیں گے ۔حیات پاکستان کے جنرل مینجر مسٹر ایڈرم ڈومن گلاری (Mr. Erdem Dugmanogullari) کا کہنا تھا کہ بطور حیات پاکستان ہم اپنا بہترین تجربہ ، ہائی کوالٹی ، ہائی ٹیکنالوجی پراڈکٹس یہاں مہیا کریں گے ۔ جس میں ہم پاکستان میں بہترین لوگوں کو ملازمت دیں گے، ایکسپورٹ بزنس کے مواقع زیادہ مہیا کریں گے۔ حیات کمیا (Kimya) اب دنیا بھر سے بہترین مہارت اور قابل خرید ہائی کوالٹی برانڈز یہاں لا رہا ہے جن میں مولفکس (Molfix) بچوں کے ڈائی پرز،دنیا کی پہلی اورواحد تھری ڈی ٹیکنالوجی سے مزین لچکدار باڈی سسٹم ڈائی پرز شامل ہیں۔ جو پاکستانی فیملیز کیلئے پیش خدمت ہیں۔ اس کے علاوہ پاپیا (Papia) جسے ترکی میں چند ماہ قبل لانچ کیا گیا وہ پھر فیملیا(Familia) ٹشوز اور ٹوائلٹ پیپرز اور پیپرٹاول کی کیٹیگریز شامل ہیں۔ مولفکس (Molfix) دو دہائی پرانا بہترین برانڈ ہے جو مضبوطی اور پائیداری کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ بہترین تھری ڈی مہارت اور اعلیٰ کوالٹی کی جہ سے تمام ماؤں کی ترجیح ہے۔ یہ ڈائی پرز اعلیٰ معیار کے ہیں جس سے بچوں کو مکمل تحفظ حاصل ہوتا ہے اور یہ، خشک اور صحت مند جلد برقرار رکھتا ہے جس سے بچے ہر وقت خوش رہتے ہیں۔برانڈ ایمبسیڈر آئزہ خان نے بھی لاہور میں ہونے والے لانچ ایونٹ میں شرکت کی اور کہا کہ میں بہت زیادہ خوش اور پرجوش ہوں جو مولفکس (Molfix) کا حصہ بنا۔ بطور گلوبل ڈائی پر برانڈ مائیں اور بچے اس برانڈ سے بہت پیار کرتے ہیں اور اب یہ پاکستان میں بھی موجود ہے۔ اسی طرح ٹشو کیٹیگری برانڈز میں پاپیا (Papia) اور فیملیا(Familia) اپنے آپ کو مصنوعی Whiterners اور 100 فیصد (Cellulose) سے منفرد اور جدا رکھتے ہیں ۔ہماری برانڈز پاکستان میں لاکھوں لوگوں تک پہنچے گی جن میں ٹوائیلٹ پیپرز، پیپر ٹاول اور نیپکن ورائٹیز شامل ہیں۔پاپیا (Papia)ترکی میں مارکیٹ لیڈر ہے جو اب پاکستان میں اعلیٰ کوالٹی کی پراڈکٹس استعمال کرنے والوں کو دستیاب ہوگا۔ اسی طرح فیملیا(Familia) بھی فیملیز کو قابل خرید ہائی کوالٹی پراڈکٹ ہے۔

مزید : کامرس /رائے