ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہانگ کانگ (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ وال سٹریٹ انڈکس کی بہتر صورتحال اور سرمائی اولمپکس کھیلوں کے موقع پر شمالی و جنوبی کوریائی رہنماؤں کے درمیان نسبتا بہتر تعلق ہے۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 29640.01 پوائنٹس اور شنگھائی انڈیکس 0.3 فیصد بڑھ کر 3138.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دیگر علاقائی مارکیٹوں میں سنگاپور 0.1 فیصد اور سیؤل انڈیکس میں 0.9 فیصد اضافہ ، سڈنی میں 0.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ٹوکیو مارکیٹ سرکاری تعطیل کے باعث بند رہی۔ادھر نیویارک کا ڈوو جونز انڈیکس 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 24190.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید :

کامرس -رائے -