بھارت ابوظہبی نیشنل پٹرولیم کمپنی کے 10 فیصد حصص خریدے گا

بھارت ابوظہبی نیشنل پٹرولیم کمپنی کے 10 فیصد حصص خریدے گا

دبئی (یو این پی)متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان پٹرولیم کے شعبے میں ایک سمجھوتے اور 4 میمورنڈم آف انڈر سٹینڈنگ پر دستخط کر دئیے گئے متحدہ عرب امارات کی طرف سے ابو ظہبی کے ولی عہد پرنس محمد بن زیاد النیہان اور بھارت کی طرف سے وزیر اعظم نریندرا مودی نے دستخط کئے۔سمجھوتے کی رو سے بھارت کی سب سے بڑی پٹرولیم کمپنی انڈین نیشنل پٹرول اینڈ گیس 60کروڑ ڈالر کے شراکتی مارجن کے بدلے ابو ظہبی نیشنل پٹرولیم کمپنی کے 10 فیصد حصص خریدے گی میمورنڈ م آف انڈر سٹینڈنگ کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان شرکت داری اور بعض شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے ہدف کا تعین کیا گیا ہے۔سمجھوتہ مارچ سے نافذ العمل ہو گا اور اس کی مدت 40 سال ہو گی۔

مزید : کامرس /رائے

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...