فرینکفرٹ، کنزیومر گڈز نمائش میں پاکستانی مصنوعات کی پذیرائی

فرینکفرٹ، کنزیومر گڈز نمائش میں پاکستانی مصنوعات کی پذیرائی

کراچی(اکنامک رپورٹر)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں عالمی کنزیومر گڈز شو ایمبیانٹے فیئر میں شریک پاکستانی کمپنیوں کی مصنوعات کو غیر ملکی خریداروں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔فرینکفرٹ میں فروری 9سے 13تک منعقد ہونے والی اس نمائش میں پاکستان سے 11کمپنیاں شریک ہیں جس میں سے سات کمپنیاں ٹڈاپ کے بینر تلے اور چار کمپنیاں براہ راست شریک ہیں،مجموعی طور پر اس نمائش میں شریک نمائش کنندگان کی تعداد 4441سے زائد ہے جو کہ کنزیومر گڈز،انٹیریئر ڈیکوریشن،کچن ا سیسریز،ہینڈی کرافٹس اور دیگر مصنوعات کی بھرپور نمائش کررہے ہیں،پاکستان سے شریک ہونے والی کمپنیوں میں انایا سالٹ،شارپ ایج،فاطمہ انٹر پرائزز اور طارق گلاس وغیر ہ شامل ہیں،نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کو بھاری آرڈرز مل رہے ہیں ،پاکستانی نمائش کنندگان کا کہناہے کہ حکومت اگر سہولیات دے تویورپی ممالک میں جگہ بنائی جاسکتی ہے ،اس وقت چین زیادہ برآمدات کررہاہے۔

مزید : کامرس /رائے

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...