وا ئس چا نسلر ویٹرنری یونیورسٹی نے نئے ہا سٹلزکاافتتا ح کر دیا
لاہور(کامرس رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور میں گذ شتہ رو ز وا ئس چا نسلرپرو فیسر ڈا کٹر طلعت نصیر پا شا نے سٹی کیمپس لا ہو ر میں طلبہ و طالبات کے یونیورسٹی میں رہنے کے لیئے بنیا دی سہو لیا ت سے آراستہ ہوا دار ،کھلے کشا دہ کمرو ں پر مشتمل نئے ہا سٹلز(ٹیپو سلطان ہال ،خدیجتہُ الکُبر یٰ ہا ل ) کا افتتا ح کیا۔ لڑ کو ں کے رہنے کے لیئے ٹیپو سلطان ہال جو کہ 34 کمرو ں اور 3بڑ ے ہا لز پر مشتمل ہے جبکہ خدیجتہُ الکُبر یٰ ہا ل32 کمرو ں ،2 بڑے ہالز،1وارڈن آفس اور 1میٹنگ آفس پر مشتمل ہے ۔اُس مو قع پر ڈاکٹر پا شا نے کہا کہ دوسر ے شہرو ں سے میر ٹ پر آ نے والے طلبہ و طا لبا ت کو ر ہا ئش کی بنیا دی سہو لیا ت مہیا کر نا ویٹر نر ی یو نیو ر سٹی کی او لین تر جیح ہے ۔ڈاکٹر پا شا نے ر ہا ئش کی تمام تر بنیا دی سہو لیات سے آراستہ ہا سٹلز کو تعمیر کروا نے کے لیئے ما لی معاونت مہیا کر نے پر حکو مت پنجاب کا شکر یہ بھی ادا کیا نیز اُنہو ں نے10 ماہ کے مختصر عر صہ میں دونو ں ہاسٹلز کی تعمیر مکمل کرنے پر یو نیورسٹی کے بلڈنگ اینڈ ورکس ڈیپا رٹمنٹ کی کاوشو ں کی بھی بے حد تعریف کی۔
ڈاکٹر پا شا نے دونوں ہا سٹلز کی بلڈنگز کا دورہ کیا اور وہا ں مو جود سہو لیات کا جا ئزہ لیا اور طلبہ سے بات بھی کی۔ پرو فیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن، ہا سٹل وارڈن ڈ اکٹر حسن سلیم، پروجیکٹ ڈ ا ئر یکٹر شاہنواز بخاری سمیت دیگر فکلٹی ممبرا ن اور طلبا و طالبا ت کی کثیر تعداد بھی اُس مو قع پرمو جود تھی۔