عوام کی پذیرائی نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا،بینا سحر
لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ بینا سحر نے کہا ہے کہ عوام کی پذیرائی نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیاہے ۔فلمی سٹوڈیوز میں ویرانی دیکھ کر میرا دل بھی افسردہ ہو جاتا ہے آج جو کچھ بھی ہوں پرستاروں کی محبت کی وجہ سے ہوں‘ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں کبھی فنکاروں کے ساتھ لڑائی اور اختلافات پیدا نہیں کئے‘ سب کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلمی سٹوڈیوز کی رونقوں سے ہی شوبز کی رونقیں ہوں گی ایک وقت وہ تھا جب فلمی اسٹوڈیوز میں دن رات کام ہو رہے تھے لیکن آج صورتحال بالکل اس کے برعکس ہو چکی ہے اور ویرانے نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی نئی فلم میں بہت لگن کے ساتھ کام کیا ہے اور یقیناًیہ فلم شائقین کو سینماؤں کا رخ کرنے پر مجبور کر دے گی۔