محب مرزا کی چار سال کے بعد چھوٹی سکرین پرواپسی

محب مرزا کی چار سال کے بعد چھوٹی سکرین پرواپسی
محب مرزا کی چار سال کے بعد چھوٹی سکرین پرواپسی

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارو ماڈل محب مرزا چار سال بعد چھوٹی سکرین پر دکھائی دیں گے۔ٹی وی پر ان کی واپسی ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب کی نئی ڈرامہ سیریل ‘‘کوئی ہے‘‘کے ذریعے ہورہی ہے جس کے ڈائریکٹر امین اقبال ہیں جو لاہور میں ڈرامے کی ریکارڈنگ کررہے ہیں۔یہ ڈرامہ ثروت نزیر نے تحریر کیا ہے جس کی کاسٹ میں مدیحہ امام، طوبی صدیقی،صباحمید اور عرفان کھوسٹ شامل ہیں۔ڈرامے میں مدیحہ امام اور محب مرزا کا پیئر بنایاگیا ہے جو ایک دوسرے کی محبت میں گم ہیں۔مدیحہ امام اور طوبیٰ صدیقی کے والد عرفان کھوسٹ جبکہ صباء حمید محب مرزا کی والدہ کا کردار کررہی ہیں۔

مزید : کلچر /رائے

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...